حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکے ہے،رائے محمد جاوید

83

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 112کے امیررائے محمدجاویدنے کہا ہے کرپشن بڑھنے کی عالمی رپورٹ تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکی ہے آٹے کے بحران میں حکومتی شخصیات ملوث ہیں‘ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔حکمرانوں کی نااہلی اور بددیانتی کی وجہ سے آج روٹی، چینی،گھی غائب،تبدیلی عوام پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے، جب تک ملک میں ابلیسی نظام نافذ ہے عوامی مسائل اور ملک کی ترقی ناممکن ہے، حکمران خود اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ قوم آئی ایم ایف سے وصول کردہ 6 ارب ڈالر کی سزا بھگت رہی ہے،جب تک ملک میں سودی اور طاغوت کا نظام نافذ ہوگا ملکی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہونا ناممکن ہے، جماعت اسلامی کا واحد مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے جس کیلئے ہم روز اول سے جدوجہد کررہے ہیں۔