لاہور میں آتشزدگی، دس افراد ہلاک

257

لاہور: امامیہ کالونی میں پرفیوم فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دس افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پرفیوم فیکٹری میں گیس کا سلنڈر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے دیکھتے  قریبی مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گھروں اور پرفیوم فیکٹری کی چھتیں بھی گر گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین ، چار بچے اور پرفیوم فیکٹری کے مالک بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا ہے اور ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ فیکٹری کے آس پاس کے علاقے کو خالی کرادیا گیا ہے اور امدادی خدمات کی 10 گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیکٹری کے مالک ملک عابد، 65 سالہ زاہد فضل، 55 سالہ راشدہ، 6 سالہ اریبہ، اور دو 9 سالہ موسیٰ اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔