ترکی میں ‘ میری یور ریپسٹ ‘ قانون لانے کی تیاری

168

استنبول:  ترکی میں قانون سازوں کی جانب سے ‘ میری یورریپسٹ ‘ یعنی( جنسی زیادتی  پر شادی لازمی) بل متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف ہونے والا ہے جس کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے کو سزا سے بچنے کیلئے متاثرہ لڑکی سے شادی کرنا ہوگی۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ بل ملک میں چائلڈ میرج اورجنسی زیادتی کوقانوناً جائز قرار دینے کے مترادف ہے۔

مذکورہ بل ترک پارلیمنٹ میں جنوری کے آخر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس بل نے ترک عوام کی اکثریت میں تشویش پیدا کردی ہے۔