اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئےملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
انہوں نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے،افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے،آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے، کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔
پاکستان خود مختار ریاست ہے۔آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020
وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں،کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 28, 2020