نیب کراچی کی کھلی کچہری جمرات کو لگائی جائے گی

173

راچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی نیب کراچی جمعرات کونیب کراچی آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنیں گے ،نیب آفس کراچی سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ عوام اپنی شکایات تحریری طورپر اپنے ساتھ لائیں۔شکایات صبح11:00بجے سے01:00بجے تک درج کراسکتے ہیں۔ڈی جی نیب کراچی نے کہاکہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کاورائی عمل میں لائے گی۔ڈ ی جی نیب کراچی کا کہناہے کہ قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے افراد پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرےمیں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیحات میں سے ایک اہم ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری اپنی شکایات ای میل sindh@nab.gov.pk،فون نمبر 021-111-622-622 اورفیکس نمبر021-99207949 پر بھی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں