ننکانہ صاحب (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے نومنتخب عہدیدران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کی حیثیت ’’جو گرجتے ہیں و ہ برستے نہیں‘‘ کے مترادف ہے،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیںمسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست عناصر کی طرف سے ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو حکومتی اقدامات کی وجہ سے ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ڈالر کی قیمت کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو پر امن،ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کا سفر جاری رکھیں گے۔