جماعت اسلامی ضلع شکارپور کے دیرینہ کارکن اورسماجی رہنما قربان علی تنیو انتقال کرگئے،نمازہ جنازہ اسداللہ بھٹو نے پڑھائی

83

شکارپور(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی تحصیل خانپور ضلع شکارپور کے دیرینہ کارکن اورسماجی رہنما قربان علی تنیو بقضائے الہٰی انتقال کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گوٹھ مورانڑمیں مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی اسداللہ بھٹو کی امامت میں ادا کی گئی، جس میںجماعت اسلامی کے صوبائی ، ضلعی ومقامی رہنماوں سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ دریں اثناامیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ودیگر صوبائی ذمے داران نے قربان علی تنیو کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔