ڈی آئی خان، گیس کی بندش کیخلاف، خواتین کا احتجاج اور دھرنا

82

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں گیس کی دو ماہ سے بندش کیخلاف، خواتین کا چوگلہ پر احتجاج اور دھرنا، تاجروں کی بھی احتجاج میں شرکت،عوامی نمائندوں کیخلاف نعرے بازی، چاروں بازاروں کا راستہ بند کرکے احتجاجی دھرنا، اسسٹنٹ کمشنر کے مظاہرین سے مذاکرات، اے سی ڈیرہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس کی بندش کیخلاف شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔ شہر کے وسط میں چوگلیہ کے مقام پر سیکڑوں خواتین اور مردوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے حکومت اور منتخب نمائندوں کی بے حسی پر ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کے احتجاج میں تاجروں نے بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت کی۔ اس دوران مظاہرین نے چاروں بازاروں کا مرکزی راستہ بند کرتے ہوئے دھرنا دیا۔