الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ نے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں

130

بٹ خیلہ ( آئی این پی )الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ نے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں ۔ اس حوالے سے تنظیم کے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معذور افراد کے لواحقین ، جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کے ضلع صدر سہیل خٹک،شاہ جی محمد، محسن خان ، محمد اقبال،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر خورشید ربانی ، تحصیل امیر مفتی ارشاد، امجد علی شاہ اور سماجی کارکن طاہر خان نے معذور افراد میںوہیل چئیرز تقسیم کیں۔ الخدمت کے صدر سہیل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے الخدمت کے رضاکار ملک بھر میں مختلف شعبوںمیںخدمات انجام دے رہے ہیں ضلع ملاکنڈ میں اس وقت تنظیم کی 209 یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع بھر میں 9 ایمبولینس حادثات کی صورت میں امدادی کاموںمیں حصہ لے رہی ہیں ، بہت جلد تھانے میں جدید سہولیات سے لیس اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ اپنی مدد آپ کے تحت ہورہا ہے اس لیے مخیر حضرات اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے تعاون کریں۔