ایم این اے گل دا د خان کا خاربازار کیلیے دوبجلی ٹرانسفار مر دینے کا اعلان

153

باجوڑ (آئی این پی) ایم این اے گل دا د خان کا خاربازار کیلیے دوبجلی ٹرانسفار مر دینے کا اعلان۔ باجوڑ میں خار بازار تاجر برادری کے حلف برداری تقریب کا انعقاد۔ ایم این اے گل داد خان اور ایم پی اے اجمل خان مہمان خصوصی تھے ۔ رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے حاجی خان بہادر اور ان کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاربازار کے صدر حاجی خان بہادر نے خاربازار کے مسائل پر روشنی ڈالی اور منتخب اراکین سے مطالبہ کیا کہ خاربازار کے مسائل حل کیے جائیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بازار میں جہاں پر اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں وہاں پر سولراسٹریٹ لگائی جائے ، بازار اور مارکیٹوں کو پختہ کیاجائے۔اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے منظور کیے جائیں ۔انہوں نے بازار کے نکاس آب او ردیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی گل داد خان اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر اجمل خان نے کہا کہ خاربازار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بازار کی ترقی کیلیے خصوصی اقدامات اُٹھائیں گے کیونکہ خاربازار پورے ضلع کا صدر مقام ہے۔ ایم این اے گل داد خان نے خاربازار کیلیے دو بجلی ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے پانی کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کیا اور ٹی ایم اے سے باجوڑ کے بازاروں کیلیے خصوصی فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔ایم پی اے اجمل خان نے کہا کہ خاربازار کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو آگاہ کیا ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد خار کیلیے ایک منصوبہ منظور کیاجائے گا۔