اسلام کا ماننے والا دہشت گرد نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان

202

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی انتہا پسندی نہیں، اسلام کا ماننے والا دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے، ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں مل جل کر بحرانوں سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام سے قبل لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا، اسلامی نظریئے کے خلاف دنیا میں پروپیگنڈاچل رہا ہے، مغربی میڈیا نے اسلام کا درست تشخص پیش نہیں کیا، اسلام کا ماننے والا دہشت گرد یا انتہا پسند نہیں ہو سکتا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمیں انسانیت پر درس دینے والوں کو سوچنا چاہیے وہ خود کیا کر رہے ہیں۔