ترک صدر فروری میں پاکستان کے دورے پرآئیں گے

207

اسلام آباد : ترک صدرطیب اردوان کا دورے پاکستانی کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان سے متعلق ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ،جس  کےمطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو پاکستان کے دورے پرآئیں گے۔

صدر رجب طیب اردوان  دورہ پاکستان میں کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔