آواران میں شہریوں کا اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجوں کیخلاف احتجاج

109

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع آواران میں شہریوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور اسپیکر عبدالقدوس نزنجو کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018 ء جیتنے کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے علاقے کا دورہ تک نہیں کیا۔ آواران میں گزشتہ 20 سالوں کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ، 70 فیصد سکول اور مراکز صحت بند ہیں جبکہ دیگر میں سہولیات دستیاب نہیں ، انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ آواران میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔