راولپنڈی،جماعت اسلامی یوتھ کل یکجہتی کشمیر یوتھ واک کرے گی

129

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ نے کل مورخہ31جنوری بروز جمعہ کو کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کے لیے شہر بھر میں یکجہتی کشمیر یوتھ واک کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس امر کااعلان ضلعی صدر جے آئی یوتھ کی زیرصدارت ہونے والے ضلعی ذمے داران کے اجلاس میں مشاورت سے کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راشدمحمود،نائب صدرمحمد آصف عطا، محمد فاروق اور دیگرذمے داران کی کثیرتعداد موجود تھی۔ بعداز نماز جمعہ غلام محمدآبادمیںپی پی 110، 111 اور117کے کارکنان کی یکجہتی کشمیرواک کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری راشدمحموداورزونل صدر اکبرانصاری، جھنگ روڈ پرہونیو الی واک میںپی پی108،112 اور 113کارکنان شریک ہوں گے جن کی قیادت ضلعی نائب صدر فاروق باجوہ اورزونل صدر میاںمحمدعمران کریں گے جبکہ مدینہ ٹائون میں محمدمسجدمجاہداسپتال کے سامنے ہونے والی یکجہتی کشمیریوتھ واک میںپی پی107،114،115اور116کے کارکنان شرکت کریں جن کی قیادت ضلعی نائب صدر محمدآصف عطا اورزونل صدر وقاص مجید سمیت دیگرذمے داران کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بدترین مظالم کے باوجود عالمی برادری بے حسی کا شکار ہے۔ بزدل اور بے حمیت پاکستانی حکمران مذمت تک محدود ہیں، نریندر مودی اور بھارتی شیطانوں کی مرمت کے بغیر کشمیر کی آزادی ممکن نہیں۔ یکم فروری سے پاکستان بھر سمیت فیصل آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ویک کا آغاز کررہے ہیں۔ یکجہتی کشمیر یوتھ ریلیاں، انسانی ہاتھوں کی زنجیر، بچوں کے درمیان مقابلہ جات سمیت دیگر پروگرامات کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا جبکہ 5 فروری کو جماعت اسلامی کے زیراہتمام ضلعی سطح پر عظیم الشان یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقادکیا گیا جس میں سیاسی وسماجی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد بالخصوص نوجوان کو بھرپور انداز میں شریک کروایا جائے گا۔