سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے‘شدت 4.4 ریکارڈ

104

سوات( آن لائن) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مرکز کوہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات اور صوبے کے دیگر علاقوں کے ساتھ افغانستان اور تاجکستان کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ عمارتیں لرز گئیں۔ لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ایک سے زائد مرتبہ شدید زلزلے آئے۔