کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)سعودی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان اگلے ہفتے ضلع چاغی کے صحرائی علاقوں میں تلور کا شکار کھیلنے کی غرض سے دالبندین پہنچیں گے ،دالبندین کے علاقے میں عارضی خیمہ بستی آباد کردی گئی ہے ،چراغاں ہونے سے صحرائی ریگستان روشنیوں کے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے ، شکار گاہ اور گردونواح میں سیکورٹی کے لیے ایف سی ، اے ٹی ایف،پولیس اور لیویز فورس کے دستے تعینات ہیں ،شاہی مہمان 3 ہفتے تک تلور کا شکار کھیلیں گے،ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کا سیکورٹی کے لیے اجلاس۔ مہمان خصوصی طیارے سے دالبندین پہنچیں گے جہاں وفاقی و صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام ان کا استقبال کریں گے۔