نئی دہلی: بھارت میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب نئے شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور دیگر افراد پر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔
موقعے پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے پہلے ان پر زور زور سے نعرے بازی کی ”کون آزادی چاہتا ہے میں تمہیں آزادی دوں گا” اور پھر اچانک فائرنگ کردی۔
#UPDATE Delhi Police: Man, who brandished the gun and opened fire in Jamia area, has been taken into custody. He is being questioned. The injured, said to be a student, has been admitted to a hospital. Investigation is continuing. https://t.co/6Mh2021fyw
— ANI (@ANI) January 30, 2020
زخمی ہونے والے طالب علم شاداب نجار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شاداب نجار جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کا طالب علم ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس کی شناخت گوپال کے نام سے ہوئی ہے۔