چین میں پھنسے پاکستانیوں کو  نکال لیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

292

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ارومچی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو بہت جلد نکال لیا جا ئے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق موثر اقدامات کیے ہیں اور ہم  ان مشکل حلات میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان  کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گا جبکہ ہم چینی حکومت کے بےحد مشکور ہیں کہ وہ  چین میں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کررہے  ہیں۔پاکستانی حکومت کی جانب سے ارومچی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نےاحتیاطی تدابیر بھی جاری کی گئی ہیں اور وائرس سے متعلق پاکستانی  حکومت ہر قسم کے اقدامات کرے گی۔

مقو ضہ کشمیر  سےمتعلق بات کرتے ہوئے عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کا آج 179 واں روز ہے جبکہ  کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی اندرون و بیرون ملک خصوصی مہم جاری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے داخلی معاملات سے دنیا کی نظرے ہٹانے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے،پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔