کشمیری رہنما صمد انقلابی رہائی کے فوراً بعد گرفتار

164

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی کوعدالتی ضمانت پر رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیاہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی کو سب جیل بارہمولہ سے سرینگر کی خصوصی تاڈا عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج اشونی کمار نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ۔جب عدالت سے باہر آئے تو پولیس کی ایک پارٹی نے انہیں گرفتار کر کے پولیس چوکی وچی شوپیاں پہنچا دیا۔