سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارت کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 116بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل اشویراپا نے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں واقع فوجی کیمپ میں خود کوگولی مار لی ۔ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007 ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 445 ہو گئی ہے ۔