ریاست کیخلاف تقاریر پر پی ٹی ایم کے 150 کارکنان کیخلاف مقدمہ

100

ڈیرہ اسماعیل خان (صبا ح نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری پر ریاستی اداروں کے خلاف ریلی نکالنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر کینٹ پولیس نے پی ٹی ایم کے 150کارکنان کیخلاف 16ایم پی او سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور پشتین کی پشاور سے گرفتاری کے خلاف حق نواز پارک سے نکالی گئی ریلی میں مقررین کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور نعرے بازی کرنے پر کینٹ پولیس نے پی ٹی ایم کے 150کارکنان کے خلاف 123A-124A-120B-153A-506-16MPO-121-121A پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔