کوئٹہ، مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

57

کو ئٹہ (آ ن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کچے مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق
افسوسناک واقعہ نواحی علاقے اوڑک کے قریب پیش آیا جہاں ایک کچے مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6سالہ زبور، 8 سالہ نازیہ اور 12 سالہ صبرابہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد بچوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔