کوئٹہ ،گھر کی دیوار گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

69

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے، جن میں صبرابہ ولد عبدالشکور عمر 12 سال، نازیہ عمر 8 سال، ذبور عمر 6 سال اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں کو ملبے تلے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں حالیہ برف باری اور بارشوں کے باعث دیوار گرگئی تھی۔ کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچی اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ شاہ جی چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچی اور خاتون جاں بحق ہوگئی، جن کی لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہیں۔