ورلڈ بینک نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کر دی

56

ہری پور (اے پی پی) صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان کی کوششوں سے ورلڈ بینک نے بنیادی مراکز صحت میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر سیف اﷲ خالد نے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان سے ملاقات کی اور ہری پور کو صحت کے حوالے سے ایک ماڈل ضلع بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق خان برداران کی کوششوں سے ورلڈ بینک نے صحت کے شعبے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کر دیا ہے جو بنیادی مراکز صحت میں جدید تقاضوں کے مطابق ضروری آلات، فرنیچر اور ادویات کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔