مقبوضہ کشمیر : بھارتی ریزور پولیس فورس کے ایک اور اہلکار کی خودکشی

51

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارت کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشیکر لی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 116بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل اشویراپا نے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں واقع فوجی کیمپ میں خود کوگولی مار لی ۔ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007 ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 445 ہو گئی ہے ۔