مقبوضہ وادی: شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

48

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوںشہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میںہزاروں افراد نے شرکت کی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے کشمیری نوجوان شاہد احمد کو پیر کی شام ضلع کے علاقے آرونی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی میں شہیدکردیا تھا ۔شدید برفباری کے باوجود ہزاروں تعداد میں لوگوںنے شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی امامت کرنے والے بزرگ نے خود ’’ عمران خان کا کیا پیغام کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے ‘‘کے نعرے لگوائے جبکہ خواتین نے پاکستان سے رشتہ کیا لا اللہ الاللہ کے نعرے بلند کیے ۔