اندھا بھکاری ٹویوٹا ایس ـ یو ـ وی کا مالک نکلا

157

بیکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک خاتون نے مقامی مندر کے پاس گاڑی کھڑی کرکے اور اس میں سے بیساکھی نکالتے ہوئے ‘ اندھے ‘ ڈرائیور سوم پورن کیوین کی ویڈیو بناکر سوشل ویب سائٹ پر پوسٹ کردی جس پر پولیس حکام نے پیشہ ور بھکاری کو فوراً حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق بینکاک کے ایک مندر کے پاس ٹویاٹا ایس-یو-وی گاڑی رکی جس میں سے بظاہر نابینا شخص اترا اور اس نے گاڑی میں سے کالا چشمہ اور بیساکھی نکالی جس کے ذریعے وہ شہر کی مختلف جگہوں پر بھیک مانگا کرتا تھا۔

بھکاری کے گاڑی سے سامان نکالتے وقت پاس میں ایک خاتون موجود تھیں جنہوں نے فوراً اس کی تصویر اور ویڈیو بنا کر سوشل ویب سائٹ پر جاری کردی۔

پولیس حکام نےاطلاع ملنے پر فوری کاروائی کی اور اس مقام پر پہنچنے پر پیشہ ور بھکاری کو زیر حراست لے لیا۔