مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی آپریشن کے نام پر 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
بھارتی فوج نے جعلی آپریشن کے نام پر سرینگر ہائی وے پر ٹرک کو روک کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔
قابض بھارتی فوج نے ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب بھارت میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنیوالے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کو بھارتی پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حولات میں بند کردیا۔