عباس جاکھرانی کا گھر سب جیل قرارصوبائی حکومت کا کارنامہ ،بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

193

راچی (اسٹاف رپورٹر) نیب کے ہاتھوںبدعنوانی کے الزام میں گرفتار عباس جاکھرانی کے گھر کوصوبائی حکومت نے سب جیل قرار دے دیا ۔عباس جاکھرانی پیپلزپارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کے کزن ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عباس جاکھرانی کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے ملزم کو جیل سے گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبائلی دشمنی اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم عباس جاکھرانی جو وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے جیل اعجاز جاکھرانی کے کزن ہیں، اس وقت سکھر جیل میں قید ہیں، جب کہ ان کی رہایش گاہ جیکب آباد میں واقع ہے، جسے سب جیل قرار دیا گیا۔ملزم عباس جاکھرانی کو ستمبر 2019 میں نیب نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری محکمہ تعلیم کے فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن پر عمل میں لائی گئی تھی۔ دس دن قبل سکھر نیب ٹیم نے جیکب آباد میں چھاپا مار کر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ٹھیکیدار فضل لوہر کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔نیب ذرایع کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹھیکیدار نے ورکس اینڈ سروسز میں کروڑوں کی کرپشن کی ہے، انھیں چیئرمین میونسپل کمیٹی عباس جاکھرانی کیس میں گرفتار کیا گیا۔طل رہے کہ 14 جنوری کو احتساب عدالت میں نیب نے اعجاز جاکھرانی سمیت 5 افراد کے خلاف 80 کروڑ کا کرپشن ریفرنس دائر کیا ہے، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عباس جاکھرانی، عبدالرزاق بھرانی، سردار ظہیر اور ایک خاتون بھی ریفرنس میں نامزد ہیں، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز جاکھرانی نے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد 150 ایکڑ زمین خریدی