فلور مل پر نیب کا چھاپہ ،بڑی مقدار میں ڈخیرہ شدہ ۤٹا برۤمد

159

) خان پور مہر راجہ فلور مل پر نیپ کی ٹیم کا چھاپہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب سکھر رضوان علی اعوان اور سول جج گھوٹکی سلیم اعوان نے راجہ فلور پر چھاپہ مار کے ریکارڈ تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق خان پورمہر راجا فلور مل پر نیب ٹیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکر رضوان اعوان اور سول جج کنزیومر گھوٹکی نے چھاپہ مار کر مکمل رکارڈ تحویل میں لے لیا سول جج اور نیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مل کی مکمل تلاشی لی تو راجا فلور مل میں اسٹاک کیے گئے آٹے پر بھی دو برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے ملک میں آٹے کی شدید قلت کے باوجود ملوں میں آٹے کا اسٹاک موجود ہے جو قانون کی خلاف ورزی میں آتا ہے نیب کی ٹیم پہنچنے پر راجا فلور ملز انتطامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور صحافیوں کو بھی مل کے مین گیٹ پر روک لیا گیا مگر نیب حکام کے کہنے پر صحافیوں کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی