آئی جی خیبرپختونخوا نے اپنے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیے

110

پشاور ( صباح نیوز) آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنے اختیارات نچلی سطح پر ایڈیشنل آئی جیز کو منتقل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخو نے پولیس ایکٹ2017ء کے تحت تمام ایڈمنسٹریٹو اور آپریشنل اختیارات ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور آپریشنز کوسونپ دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی پی اوز اور ایس پیز کی تعیناتی کے لیے آئی جی کی سربراہی میں پولیس مینجمنٹ بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے، بورڈ میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز، آپریشنز، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور متعلقہ یونٹ کے سربراہ شامل کیے گئے ہیں۔