واشنگٹن: امریکی وزارت تجارت ولبروس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ولبروس کا کہنا تھا کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے امریکی ملازمتوں کے مواقع میں مزید بہتری آئے گی جبکہ تاجروں کو چین سے چیزیں منگانے پر نظر ثانی بھی کرنی پڑے گی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ناقدین نے ولبروس کے اس بیان کی شدید مذمت کی اور ہے اور کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 23 ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں جن ممالک کے لوگ چین گئے تھے ان غیر ملکیوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔