اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ شہباز شریف کی اصلیت اورحقیقت کیاہے جبکہ آپ اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹی خبرو ں کی ذریعے مخالفین کو بدنام کرنا اور انکی کردار کشی کرانا شہباز کی شناخت ہے ۔
شہباز صاحب!میڈیا پر اثر انداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ جھوٹی خبرو ں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے ۔ آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔ https://t.co/6KMm9TqOQk
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 1, 2020
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟
شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں۔ برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیاہے؟ ۔قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟ https://t.co/6KMm9TqOQk
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 1, 2020