وفاق سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر  رہی ہے، سعید غنی

420

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی  ہے جبکہ گورنر صاحب صرف مزے کرنے کے لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی  کی ناقص پالیسیوں کی   وجہ سے آج پاکستان کی  عوام  ان مصیبتوں  کا شکار ہیں،پاکستان میں کوئی ایسا  طبقہ نہیں جو سکون سے اپنی زندگی گزار رہا ہو۔

انہوں نے کہا  کہ ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑنا ہوگا جبکہ ایم کیو ایم کو اس نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کی سازش کی تھی  لیکن وہ ناکم  رہے،آج بھی لوگوں کے دلوں میں بے نظیر بھٹو کا نام زندہ ہے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بی آئی ایس پروگرام منظور کیا تھا جبکہ بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے لیے قانون بدلنا ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  وفاقی حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی  ہے۔گورنر صاحب صرف مزے کرنے کے لیے ہیں ان سے تو گورنر ہاؤس میں لگے چپراسی کا بوریا بستر  بھی گول نہیں  ہو سکتا۔

 آئی جی سندھ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عملی طور پر پولیس کا سربراہ حکومت کے کہنے پرکام نہیں کررہا۔