کورونا وائرس سے متعلق بکرے کے گوشت سے منسلک افواہوں کی تردید

61

راولپنڈی(اے پی پی)پنجاب فو ڈاتھارٹی نے کورونا وائرس کے حوالے سے بکرے کے گوشت سے منسلک افواہوں کی تردید کردی اور بکرے کے گوشت کو مکمل محفوظ قرار دیا ہے۔ڈی جی پی ایف اے عرفان میمن کے مطابق اتھارٹی نے بکرے کے گوشت کے حوالے سے کسی قسم کا انتباہ جاری نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منسلک جعلی پمفلٹ گردش کررہاہے اور پی ایف اے اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ کو باقاعدہ شکایت بھی ارسال کررہی ہے تاکہ اس جعلسازی میںملوث گروہ کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈی جی پی ایف اے کاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پنجاب فو ڈاتھارٹی کے نام سے جعلی اکائونٹس بھی بنائے گئے جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور تمام مہمات کے بارے میں آفیشل پیج کے ذریعے عوام الناس کو آگاہی دی جاتی ہے واضح رہے کہ کورونا وائرس کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پی ایف اے کے نام پر جعلسازی سے افواہ اڑا دی گئی تھی کہ عوام الناس کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بکرے کے گوشت کا استعمال نہ کریں۔