افغانستان سے فائر گولہ باجوڑ میں مکان پر آگرا، 7 افراد جاں بحق

41

باجوڑ (آن لائن) افغانستان کی جانب سے فائر کیے گیے گولا مکان پر گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا ایک گولہ پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے بنگڑو باٹوار کے علاقے میں ایک گھر پر آگرا جس سے گھر مکمل تباہ ہوگیا ہے اور 4 بچوں سمیت 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس اور مقامی افراد نے لاشوں کو ملبے سے نکالا۔ سیکورٹی فورسز نے تحقیقات شروع کردیں۔