وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ

148

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری اور مختلف معاہدوں پر دستخط کریں  گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے ہم منصب مہتاتیر محمد کی دعوت پر ملائیشیا روانہ ہو گئے ہیں۔دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان معاونین کے بغیر ملاقات ہوگی جس کے بعد وفد کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

ملاقات میں تجارتی معاملات ،پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری ،مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہونگے جبکہ دونو ں وزرائے اعظم مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔