کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں ایک ماہ کے دوران متعدد قتل اور درجنوں ذخمی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ایک سے زائد پولیس اہلکار اور حساس ادارے کے ایک افسر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیئے گئے۔
عائشہ منزل پر ایک مکینک کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا جبکہ کورنگی میں ایک اسکول کے ہیڈ پرنسپل کو بھی گولیوں کو نشانہ بنایا۔
سولجر بازار میں بیرون ملک سے آئے ہوئے ایک شخص کو منی ایکسچینج آفس سے نکلتے وقت قتل کردیا گیا۔
نیو کراچی اور بلدیہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ اورنکی ٹاؤن مجاہد چوک پر اور جوہر آباد میں بھی ڈکیتی مذاحمت کے دوران 3 لوگ زخمی اور ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
سرسید کے علاقے میں اے ٹی ایم سے نکلتے ہوئے ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ سپر ہائی وے، لانڈھی، گلشن، صدر، لیاقت آباد اور دیگر شہر کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 20 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔