اے کی مدد کرنے والوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرلیاشاہراہ فیصل پولیس کاکارنامہ ایف ۤیی

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے جعلی دفتر ،ٹارچر سیل کی کی نشاندہی اور ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کے مقدمے میںگواہ بنے والوں کو شاہراہ فیصل پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق دونوں گواہوں حمزہ اور حذیفہ کو خاتون کی شکایت پر شاہراہ فیصل پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون نے حمزہ اور حذیفہ سمیت 3 افراد کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کروایا ہے، دوسری طرف ایف آئی اے نے دونوں افراد کو بے گناہ اورمقدمے کو مبینہ طور پر گواہی سے روکنے کی کوشش قرار دیا،ایف آئی اے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حمزہ اور حذیفہ کی نشاندی پر ایف آئی اے سائبر سیل نے 6 دسمبر 2019 کو سولجربازار میں چھاپہ ماراتھا، چھاپے کے دوران ایف آئی اے سائبر سیل کے جعلی دفتر اور ٹارچر سیل کی کا انکشاف ہوا تھا۔جعلی دفتر چلانے والے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرکے شہریوں پر تشدد کرتے تھے، جبکہ جعلی دفتر سے تشدد کی متعدد فوٹیجز بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لی تھیں جبکہ جعلی ایف آئی اے دفتر کیس میں حمزہ اورحذیفہ ایف آئی اے کے گواہان ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق مدعی خاتون گواہان کے خلاف کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ مدعی خاتون گواہان کےخلاف ہراساں کرنے کی شکایت ایف آئی اے سائبر سیل میں بھی دے چکی تھی جبکہ پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے