غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کا پرنسل سیکرٹری

224

راچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ڈی جی ایس بی سی اے کے پرسنل سیکریٹری امتیاز شیخ کو شہر میں بھاری رشوت کے عوض غیرقانونی تعمیرات کرانے کے
مقدمہ میں نامزد کردیا،مقدمے میں اس سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 9افسران کو نامزد کیا گیا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امتیاز شیخ ڈی جی ایس بی سی اے کے فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا ہے جو ڈاریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے نام پر غیر قانونی تعمیرات کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرتا ہے،امتیاز شیخ کے خلاف پہلے بھی اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں،اینٹی کرپشن نے مقدمہ نمبر 05/2020 میں امتیاز شیخ، ڈائریکٹر نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر 9 افسران کو نامزد کیا،مقدمہ میں ایس بی سی اے کے 3 افسران گذشتہ دن پاپوش سے گرفتار کئے گئے،اینٹی کرپشن نے پیر ایس بی سی اے کے 3 افسران کو پاپوش سے گرفتار کیا تھا