لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے موبائل سگنلز کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق موبائل سگنلز کی عدم دستیابی پر متعدد درخواست گزاروں نے عدالت میں موبائل کمپنیز کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کی۔
درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ حال میں دوکمپنیوں نے انضمام کے بعد خرچہ بچانے کے لئے ٹاورزختم کردئیے ہیں جس کی وجہ سےموبائل سگنلز صحیح نہیں آرہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکثر موبائل کمپنیز کے سگنلز نہیں آتے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی اے کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ اس نظام کو مکمل طور پر بحال کرے۔
جج کا کہنا تھا کہ میرے موبائل میں بھی یہی مسئلہ ہے۔ پی ٹی اے والے اپنے صارفین سے غفلت برت رہے ہیں۔ جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر موبائل سگنلز کا معاملہ جلد حل نہ ہوا تو کمپنیوں کو بندکردیا جائے گا۔