شہر قائد کے مختلف علاقوں میں  بارش

155

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں علے الصبح گرج چمک کے ساتھ  بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی بھی  معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقے گلستان جوہر، قائد آباد، گلشن حدید، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، ابوالحسن اصفہانی روڈ ،یونیورسٹی روڈ،ایف بی ایریا سمیت پورے شہر میں گرج چمک کے ساتھ  تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش سے متعلق کوئی پیشینگوئی نہیں کی گئی تھی اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے جس کی وجہ سےبلدیاتی اداروں کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری طرف بارش شروع ہوتےہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جو صبح دس بجے تک بحال نہیں کی جاسکی ہے-