تھائی لینڈ نے کرونا وائرس کا علاج ڈھونڈ لیا

283

بینکاک : تھائی لینڈ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اینٹی وائرل دوائیوں کے امتزاج سے ووہان کورونا وائرس کے ایک مریض کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، تھائی لینڈ کی وزارت صحت نے ایک بریفنگ کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 71 سالہ ایک خاتون جو کرونا وائرس کے باعث تشویش ناک حالت میں تھیں، ان کا ایچ آئی وی  اور فلو کی دوائیوں سے علاج کیا ہے جس سے خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

راجا وتھی اسپتال کے ڈاکٹر کریانگسک  نے بتایا ہے  کہ انہوں نے کرونا وائرس کا شکار ایک 71 سالہ خاتون کا ایچ آئی وی اور انفلوئنزا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں سے علاج کیا اور 48 گھنٹوں کے اندر مریضہ کی حالت بہتر ہوگئی۔ ٹیسٹ کے نتائج 48 گھنٹوں کے اندر ہی possitive سے negative ہوگئے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 19 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔