جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بڑھ گئیں فیڈرل بی ایریا بلاک 19 کی روشن باغ سوسائٹی میں

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمن آباد تھانے کی حدود میں واقع بلاک19 فیڈرل بی ایریا روشن باغ سوسائٹی جرائم پیشہ افراد کے لیے جنت بن گئی ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران روشن باغ سوسائٹی میں لوٹ مار ،دکانوں پر ڈکیتیاں اور ان کے تالے توڑنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں،جبکہ کہ کہ علاقے میں میں گاڑیاں چوری کرنے والے افراد کا گروہ علاقہ سے ایک گاڑی چوری کر چکا ہے۔2 اور 3 فروری کی شب اسی گروہ نے روش باغ سوسائٹی میں پانچ گاڑیاں چوری کرنے کی کوشش کی تاہم وہ گاڑیوں میں لگے ٹریکر یا چور سوئچ کی وجہ سے گاڑی چوری کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے،مذکورہ چور ایک گاڑی کو دھکیل گلی سے باہر لانے میں تو کامیاب ہو گئے تاہم چوکیدار کی آمد کی وجہ وہ گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، سوسائٹی کی جن گاڑیوں کو کو چوری کرنے کی کوشش کی ان میں جسارت کے کرائم رپورٹر خالد مخدومی کی گاڑی بھی شامل ہے۔اہلیان علاقہ نے پولیس کے علاوہ رینجرز رینجرز حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں بڑھتے ہوئے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے کوئی قدم اٹھائیں۔کار چوروں نے جن گاڑیوں کو چوری کرنے کی کوشش کی ان میں سے ایک کی سی سی ٹی وی فوٹو بھی موجود ہے