صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو چیلنج سمجھتی ہے،جام کمال خان

131

کوئٹہ (آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ صوبے میں کینسر کے علاج کے ساتھ مرض کا تدارک بھی کرنا چاہتے ہیں کینسر کے خلاف محاذ پر سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقات کی معاونت درکار ہے صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو چیلنج سمجھتی ہے ضلعی سطح پر ادویات کی خریداری کا طریقہ کار تبدیل کریں گے ہر اسپتال کا ایم ایس ادویات کی ضرورت سے آگاہ کرے گا سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو نجی پریکٹس کی سہولت دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کینسر بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر پر ایک ارب60کروڑ روپے لاگت آئے گی 160 بستروں پر مشتمل کینسر بلاک 4وارڈز پر مشتمل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان انڈونمٹ فنڈ سے 300سے زاید لوگوں کا علاج کرایا جاچکا ہے کوشش ہوگی کہ کینسر بلاک میں تمام تر علاج اور نگہداشت ایک چھت تلے ہوسکے کینسر بلاک میں بہتر علاج کیلیے شوکت خانم اسپتال سے معاونت حاصل کی گئی ہے انڈس اسپتال کے تعاون چائلڈ کینسر یونٹ قائم کیا جائے گا۔