ہیروئن اسمگلنگ : پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے 5 افراد کی ضمانتیں مسترد

62

راولپنڈی(اے پی پی) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے نگران جج نثار بیگ نے 17کلو ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے 5 افراد کی ضمانتیں مسترد کر دیں، اینٹی نارکوٹکس فورس نے پوری خاندان کو نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم عابد منظور سے 12کلو ہیروئن، اس کی اہلیہ کرن سے 2 کلو، کم عمر بیٹی امروزیہ کم سن 2 بیٹوں سے ایک، ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی، اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن بھی براہ راست اس کیس کی مانیٹرنگ کر رہا تھا، ان کا نمائندہ بھی موجود تھا، عدالت نے قرار دیا کے منشیات اسمگلنگ گھناونا جرم ہے، ضمانت نہیں دی جاسکتی۔