کشمیر ی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، دولت لوہانہ

57

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری صدر دولت رام لوہانہ، سینئر نائب صدر معیز عباس، نائب صدر محمد یاسین خلجی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کشمیر پرہونے والے ظلم و زیادتی پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ہر وقت ساتھ ہے اور اُنہیں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ایک ظلم اور جبر کے خلاف کسی اقدام کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ اس کا ہاتھ روک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے خلاف 6 ماہ سے زاید غیر اعلانیہ کرفیو کو فوری ہٹایا جائے۔