برازیل: بیٹی نے تیمارداری داری سے تنگ آکر ماں کی سانس روکنے کی کوشش کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسپتال میں زیر علاج ماں کی تیمارداری سے تنگ آکر بیٹی نے ماں کی ناک اور منہ کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپ دیا جس کے باعث ماں کا دم گھٹنے لگا لیکن عملے کی فوری مداخلت سے ماں کو بچا لیا گیا۔
بیٹی کومقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےجبکہ مقامی پولیس کے بیان کے مطابق ملزمہ کے بیگ سے ایک سرنج بھی نکلا ہے جس سےخدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دواؤں کے ذریعے بھی اپنی والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
اسپتال کے عملے نے مریضہ کا طبی معائینہ کیا جس میں پتہ چلا کہ کافی دیر تک ناک اور منہ بند ہونے کی وجہ سے والدہ کے پھیپڑے کی ایک نالی بند ہوچکی ہے۔ متاثرہ خاتون کو آئی سو یو منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو فوری طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔