چترال ،کورونا وائرس کی افواہ پر مقدمہ درج

90

چترال ( آن لائن )خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں کورونا وائرس کی مبینہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کو طبیعت اچانک بگڑ جانے پر خود اسپتال پہنچایا اور انتظامیہ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مکمل ٹیسٹ اور چیک اپ کا مشورہ دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ارشاد نے پیٹ میں درد کے زیر علاج ایک چینی باشندے کو کورونا کا مریض بتایا، بغیر اجازت اسپتال میں اس کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اور یہ خبر بھی پھیلائی کہ وہ حال ہی میں چین سے واپس آیا ہے۔ پولیس کے مطابق افواہ پھیلانے کے الزام میں مذکورہ شہری ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری طرف ارشاد نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔