قاضی حسین مرحوم نے یوم یکجہتی کشمیر کی بنیاد رکھی، عبدالرشید ترابی

98

مظفرآباد (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 فروری1990ء کو قاضی حسین احمد مرحوم نے یوم یکجہتی کشمیر کی بنیاد رکھی، یوم یکجہتی کشمیر روایتی نہیں ہونا چاہیے بلکہ عملی حکمت ہونی چاہیے، قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی نے ریاست کو جھنڈا، صدر، وزیراعظم، عدالت عظمیٰ کا تشخص دیا، اب بھی کشمیریوں پر اعتماد کی ضرورت ہے، قائد اعظم نے 1947ء میں بروقت کشمیری مجاہدین کی مدد کا حکم دیا، لیکن بدقسمتی سے وہ نہیں مانا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموںکشمیر کی وحدت کیخلاف کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ریاست کے دونوں اطراف کشمیری اس کو مانتے ہیں۔